Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • چین: افغانستان میں قیام امن کے لئے ایران کی کوششوں کا خیرمقدم

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں قیام امن کے لئے ایران کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان میں امن مذاکرات کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ایران کی کوششوں کے دائرے میں طالبان وفد کے حالیہ دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ چین، افغانستان میں حکومت اور عوام کی جانب سے امن کے عمل کی ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔
چین کے اس ترجمان نے کہا کہ بیجنگ، افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کے لئے ہم آہنگی کی تقویت کے لئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
لوکانگ نے اسی طرح ایٹمی معاہدے کے خلاف امریکہ کے مواقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقوں کو چاہئے کہ اس بین الاقوامی معاہدے کا تحفظ اور اس پر عمل درآمد کریں اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

ٹیگس