امریکہ میں فائرنگ کے اکتالیس واقعات میں 36 ہلاک و زخمی
Jan ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے نتیجے میں چھتیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں اکتالیس واقعات رونما ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکساس، فلوریڈا اور اوہائیو میں پیش آنے والے ان واقعات میں پندرہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔