مساوی حقوق کیلئے یورپی اور امریکی خواتین کی ریلیاں
Jan ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکا، برطانیہ، جرمنی اور یونان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں مساوی حقوق کا مطالبہ کرتی خواتین کے تیسرے مارچ کا آغاز ہو گیا ہے۔
واشنگٹن، نیویارک اور لندن میں خواتین کی بڑی تعداد ریلیوں میں شریک ہوئی، ریلیوں میں موجود خواتین نے مساوی حقوق اور خواتین پر تشدد روکنے کے نعرے لگائے، ریلیوں میں شریک خواتین نے احتجاجی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر خواتین مارچ کا آغاز 2017 میں امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے خلاف شروع ہوا تھا جو وقفہ وقفہ سے بدستور جاری ہے۔