Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • فلپائن: چرچ کے باہر ہونے والے دھماکوں میں 59 افراد ہلاک و زخمی

جنوب مغربی فلپائن میں چرچ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی فلپائن میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے۔ دھماکے سولو صوبے کے شہر جولو کے چرچ میں ہوئے جس میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ہوۓ۔ اس سے کچھ ہی دیر پہلے گرجا میں دعائیہ اجلاس 'ماس' کا انعقاد کیا گیا تھا. ہلاک شدگان میں زیادہ تر چرچ جانے والے لوگ ہیں۔

فلپائنی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ترجمان فلپائن آرمی کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں فلپائن آرمی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

 

ٹیگس