فلپائن، چرچ دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
Jan ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
فلپائن کے شہر جولو کے ایک چرچ میں اتوار کی صبح ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی جزیرہ جولو کے رومن کیتھولک چرچ میں ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
ستر سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔
فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹ کے ترجمان نے دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے چرچ حملوں کے منصوبہ سازوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں گے۔