Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • فلپائن کے سمندر میں بحری جہاز میں آتش زدگی

فلپائن کے قریب سمندر میں ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی جس میں عملے سمیت ایک سو بیس افراد سوار تھے۔ کوسٹ گارڈ کے ایک بحری جہاز کو مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کا ایک بحری جہاز ایم وی اسپیرانزا اسٹار فلپائن کے صوبے سیکیجور سے صوبہ بوہول کی جانب جا رہا تھا کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

فلپائن کی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس بحری جہاز میں اتوار کی صبح اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب وہ صوبہ سیکیجور سے صوبہ بوہول کی جانب جا رہا تھا۔

ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ بحری جہاز میں سوار کتنے افراد کو بچا لیا گیا ہے یا اس آتش زدگی میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں ۔ لیکن فلپائن کی کوسٹ گارڈ نے جو ویڈیو اور تصویریں جاری کی ہیں ان میں بحری جہاز کے ایک کونے میں دو عرشوں سے آگ کے شعلے اور سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فلپائن کے جزیروں میں اکثر سمندری حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں جن کی وجوہات میں سمندری طوفان، بحری جہازوں کی خستہ صورت حال، حد سے زیادہ مسافروں کو سوار کرنا اور سیکورٹی قوانین پر ناقص عمل درآمد شامل ہے۔

ٹیگس