Jul ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی۔

سحر نیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی رات کو دارالحکومت منیلا کے نزدیک ساحلی علاقے میں مسافروں سے بھری کشتی طوفان کے باعث شدید طغیانی اور تیز رفتار ہواؤں کی زد میں آگئی، کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ شدید ہواؤں کی وجہ سے زیادہ تر مسافر کشتی کی ایک جانب چلے گئے جس کے باعث کشتی کی ایک سائیڈ پر وزن بڑھ گیا اور وہ جھک گئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کشتی الٹ گئی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ اور پولیس حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کشتی پر کتنے لوگ سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس