برطانیہ: بریگزیٹ ڈیل سے متعلق 5 ترمیمی بل مسترد 2 منظور
یورپی یونین سے علیحدگی کے پلان بی کی ترامیم پر برطانوی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزیٹ ڈیل کیلیے رائے شماری کی گئی جس میں 7 مختلف ترامیمی بل پیش کیے گئے جس میں سے 5 ترامیمی بل مسترد جب کہ 2 کو منظور کرلیا گیا۔ بغیر ڈیل کیے بریگزٹ پر پابندی سے متعلق جریمی کاربن کا ترمیمی بل مسترد ہو گیا۔ پہلی ترمیم کی مخالفت میں 327 اور حمایت میں 296 ووٹ ڈالے گئے۔
اسکاٹ لینڈ کو یورپی یونین سے زبردستی نکالنے سے روکنے کے بارے میں ایس این پی کا بل بھی ناکام ہو گیا۔
دوسری ترمیم کی مخالفت میں 327 اور حمایت میں 39 ووٹ ڈالے گئے۔
ایم پیز کو متبادل ڈھونڈنے کے لیے مزید وقت دینے سے متعلق تیسری ترمیم بھی نامنظور ہو گئی۔ تیسری ترمیم کی مخالفت میں 321 اور حمایت میں 301 ووٹ ڈالے گئے۔
بریگزیٹ کو مؤخر کرنے سے متعلق پر ترمیمی بل بھی مسترد ہو گیا۔ چوتھی ترمیم کی مخالفت میں 321 اور حمایت میں 298 ووٹ ڈالے گئے۔
چوتھی ترمیم 26 فروری تک ڈیل نہ ہونے کی صورت میں بریگزٹ کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے تھی۔
پانچویں ترمیم بھی مسترد ہو گئی۔ ریوز ترمیم بھی 290 کے مقابلے میں 322 ووٹوں سے مسترد ہو گئی۔
ڈیل کے بغیریورپی یونین سےنہ نکلنے کا ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ چھٹا ترمیمی بل 310 کے مقابلے میں 318 ووٹوں سے منظور ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نو ڈیل بریگزٹ کے امکانات بڑھ گئے، فی الحال ارکان سے نظر ثانی شدہ ڈیل کی منظوری نہیں لی جا ئے گی۔
برطانوی وزیراعظم نےتسلیم کرلیاکہ بریگزٹ سمجھوتےپریورپ سےدوبارہ مذاکرات کی کوشش ہونی چاہیے۔
ادھر فرانسیسی صدر کا کہناہےکہ برطانیہ سے بریگزٹ ڈیل پر دوبارہ بات چیت نہیں ہوسکتی، یورپی یونین کو نو ڈیل بریگزٹ کی تیاری کرنی چاہیے،
یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان طے پانے والا معاہدہ بہترین ڈیل ہے۔