برطانیہ میں بریگزٹ بحران جاری
Feb ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
برطانیہ میں بریگزٹ پر بحران بدستور جاری ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ بریگزٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہو، وہ نئے مینڈیٹ” اور نئی تجاویزکے ساتھ برسلزجاکر “بیک اسٹاپ” پربات کریں گی۔
دوسری طرف برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے شمالی آئرلینڈ کا بارڈر کھلا رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کے حق میں ووٹ دیا تھا، برطانیہ یورپی یونین سے 29 مارچ کو نکل جائے گا۔
جبکہ بعض اراکین پارلیمنٹ مذاکرات کے لیے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع چاہتے ہیں۔
دریں اثنا آئرش ڈپٹی وزیراعظم سائمن کووینی نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین دوبارہ مذاکرات پرآمادہ نظر نہیں آتی۔