سعودی عرب کو ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی امریکی کوشش
امریکی ایوان نمائندگان کی نگراں کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سعودی عرب کو حساس ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی وائٹ ہاؤس کی کوششوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کی نگراں کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا کی حساس ایٹمی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی وائٹ ہاؤس کی کوشش ایٹمی انرجی کے قانون کے منافی ہے جو کانگریس کی اطلاع اور اجازت کے بغیر انجام پا رہی ہے۔
مذکورہ کمیٹی نے وائٹ ہاؤس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لئے ایٹمی ٹیکنالوجی کی منتقلی کا معاملہ وائٹ ہاؤس کے اعلی مشیروں کے درمیان مفادات کے ٹکراؤ میں تبدیل ہو چکا ہے اور یہ مسئلہ فیڈرل فوجداری کے قوانین کے لئے پییچیدگی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے-
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا کی حساس ایٹمی ٹیکنالوجی کی منتقلی کی وائٹ ہاؤس کی کوششیں ممکن ہے کہ ٹرمپ کے داماد اورمشیر جراڈ کوشنر کے دورہ ریاض کے موقع پر زیادہ تیز ہو گئی ہوں۔