یلوجیکٹ کے کارکنوں کا جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اجتماع
فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اجتماع کر کے فرانسیسی حکومت کے ذریعے مظاہروں کو کچلنے کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔
یلوجیکٹ تحریک کے پانچ ہزار کارکنوں نے مظاہرین کے خلاف فرانسیسی حکومت کے ذریعے طاقت کے استعمال پر احتجاج کرنے کے لئے بدھ کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اجتماع کیا-
سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فرانس کی یلو جیکٹ تحریک ملک میں سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کر رہی ہے-
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرین کے ساتھ موجود سماجی امور کے ماہر جان زیگلر نے یلوجیکٹ مظاہرین کے خلاف فرانسیسی سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد آمیز اقدامات اور طاقت کے استعمال کی مذمت کی-
فرانس کے مختلف شہروں میں گذشتہ برس نومبر کے وسط سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں جن کے دوران پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا-