زندگی کے طریقے متاثر ہونے پر فاؤ کا انتباہ
Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
خوراک کی عالمی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں زندگی گذارنے کا تنوع اور مختلف طریقے متاثر ہوتے جارہے ہیں
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خوراک کی عالمی تنظیم فاؤ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ خوراک کا انسانی نظام تشکیل دینے والا طریقہ زندگی متاثر ہوتا جا رہا ہے۔فاؤ کی اس رپورٹ میں خوراک اور غذائی اشیا نیز زراعت کے سسٹم میں پائیداری کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔ماحولیات میں تبدیلی کے مقابلے میں عالمی برادری کی تشویش و کوششیں، ایسی حالت میں جاری ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وسیع پیمانے پر عالمی مخالفت کے باوجود دو ہزار سترہ میں پیرس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ امریکہ ہی عالمی سطح پر آلودگی پیدا کرنے والا ایک بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔