Jul ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • غذائی امداد کے مستحق ملکوں کی تعداد میں اضافہ

عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے کہا ہے دنیا بھر میں غذائی امداد کے مستحق ملکوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 عالمی ادارہ خوراک و زراعت فاؤ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں غذائی امداد کے مستحق ملکوں کی تعداد میں اکتالیس تک پہنچ گئی ہے جن میں سے اکتیس کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصے سے چلے آرہے تنازعات اور ابتر موسمی حالات نے غذائی ضروریات کی طلب میں بے انتہا اضافہ کردیا ہے۔عالمی ادارہ خوراک و زراعت کی رپورٹ کے مطابق، بدامنی اور خشک سالی نے کروڑوں   لوگوں کی غذائی اشیا تک رسائی کو مشکل بنادیا ہے۔افغانستان، بنگلادیش، بورکینا فاسو، برونڈی، کیپ ورڈ، کیمرون، سینٹرل افریقن ری پبلک اور شمالی کوریا ایسے اکتالیس ملکوں  میں شامل ہیں جنہیں اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے غیر ملکی امداد کی ضرورت ہے۔

ٹیگس