گرجا گھروں میں بچوں کے جنسی استحصال کی مذمت
Feb ۲۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
کیتھولک چرچ سے وابستہ افراد کی بچوں سے جنسی زیادتی کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے ویٹی کن سٹی میں چار روزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کے آخری دن پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے، ہمیں متاثرین کو انصاف دینا ہے، اختیارت کے ناجائز استعمال کے خلاف کام کر کے گرجا گھروں کو بچوں کے لیے ہر لحاظ سے محفوظ بنانا چاہتے ہیں تاکہ چرچ پہلے کی طرح مسیحی تعلیمات کی بااعتماد اور مستند جگہ بن سکیں۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث افراد شیطان کے آلہ کار ہیں، گرجا گھروں کو بچوں کے لیے محفوظ بنانے اور ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کے لیے آگاہی بڑھانے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔