Feb ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • بریگزٹ کو موخر کرنے کا انکشاف

تھریسا مے کی جانب سے بریگزٹ کو دو ماہ کیلئے موخر کرنے کے خفیہ پلان کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈائوننگ سٹریٹ نے دو ماہ کیلئے بریگزٹ کو موخر کرنے کا خفیہ پلان تیار کیا ہے، جس کا انکشاف گزشتہ روز ہوا۔

برطانوی اخبار مرر کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی شرم الشیخ میں تھریسا مے کے ساتھ بریک فاسٹ میں بریگزٹ کو موخر کرنے کے معاملے پر بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت میں ڈیل کی منظوری کا امکان نظر نہیں آتا۔ تھریسا مے نے لنچ ٹائم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ یورپی یونین کو 29 مارچ 2019 کو چھوڑنا ہماری دسترس میں ہے۔ اس نئی پیشرفت سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وقت ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اور ٹوری بریگزیٹیئرز ان خدشات پر مشتعل ہیں کہ مقررہ وقت پر برطانیہ یورپی یونین سے الگ نہیں ہوگا۔ 10 ڈائوننگ میں جن تین آپشنز کی دستاویز پر غور کیا جارہا ہے، ان میں سے بریگزٹ کو موخر کرنے کا آپشن بھی ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم تھریسا مے پر یہ دباو بڑھ رہا ہے کہ وہ نوڈیل بریگزٹ کے بجائے یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کو موخر کر دیں۔ نئے پلان میں منسٹرز نے تجویز دی ہے کہ بریگزٹ کو 23 مئی تک موخر کر دیا جائے۔

 

ٹیگس