Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر اسپین کی تاکید

یورپی ممالک بدستور ایران جوہری معاہدے کا تحفظ اور اس پر عمل در آمد چاہتے ہیں۔

ہسپانوی وزیر خارجہ یوزَیپ بورَیل نے مصر میں یورپی یونین اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران اور عالمی قوتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کا تحفظ چاہتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگ اس بات پر کہ ایران خطرہ ہے، اتفاق نہیں کرتے اور نہ ہم ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے یکطرفہ فیصلہ کو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ ایران جوہری معاہدے سے ہماری سلامتی جڑی ہوئی ہے.

ہسپانوی وزیر خارجہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خطے سے متعلق ایرانی پالیسی اور ان کا میزائل پروگرام ہمارے لئے باعث تشویش ہے تاہم ایران جوہری معاہدے کی مدد سے تخفیف جوہری ہتھیار کو ممکن بنایا جاسکتا ہے.

 

ٹیگس