امریکی صدرٹرمپ نسل پرست
امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک نسل پرست، فریبی اور دغا باز شخص ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کانگریس میں اپنی پیشی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک نسل پرست، فریبی اور دغا باز شخص ہیں۔ کوہن کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن کی ہیک شدہ ای میلز کو 2016ء کے صدارتی انتخابات سے قبل وکی لیکس پر جاری کیے جانے کے معاملے کا پہلے سے علم تھا۔
واضح رہے کہ 52 سالہ کوہن، ٹرمپ کے لئے ایک دہائی سے زیادہ وقت تک بطور وکیل خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ صدر ٹرمپ کے حوالے سے بہت کچھ جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ مائیکل کوہن وہ پہلی شخصیت نہیں ہیں جنہوں نے ٹرمپ کے خلاف حقایق کو آشکارا کیا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی کئی شخصیات نے ٹرمپ کی پر تعیش زندگی کے مختلف پہلووں پر سے پردہ اٹھایا تھا۔