Mar ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ نے عالمی تجارتی تنظیم کو بھی دھمکی دے دی

امریکہ نے عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین اور ضابطوں کی باضابطہ خلاف ورزی کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے نمائندے نے ادارے کے نام اپنے تحریری خط میں کہا ہے کہ واشنگٹن ڈبلیو ٹی او کے قوانین اور ضابطوں کو کھلا چیلنچ کرے گا۔خط میں چین اور دیگر تجارتی شرکا پر امریکہ کی جانب سے عائد کئے جانے والے ٹیکسوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم اپنے قوانین اور ضابطے امریکہ پر نہیں تھوپ سکتی۔مذکورہ امریکی عہدیدار نے دھمکی دی ہے کہ وہ عالمی تجارتی تنظیم کی اپیل کورٹ کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ وہ امریکہ کو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی پابندی کرنے پر مجبور کرسکے۔امریکہ نے چین کے خلاف دو سوپچاس ملین ڈالر کی امپورٹ ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے جس پر چین نے عالمی تجارتی تنظیم میں اپیل دائر کردی ہے۔عالمی تجارتی تنظیم کی اپیل کورٹ عنقریب کیس کے بارے میں فیصلہ سنانے والی ہے -

ٹیگس