کیمیاوی ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کی جائے: جرمنی
Mar ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
جرمنی نے کہا ہے کہ وہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر مکمل پابندی کی حمایت کرتا ہے۔
جرمن حکومت نے ایک بار پھر اپنا یہ موقف دہرایا ہے کہ وہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر مکمل پابندی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سطح پر فعال سفارت کاری کرے گی۔
جرمنی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال پر ذمہ داران کو نتائج بھگتنا چاہئیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کے پاس اس وقت نہ فقط سب سے زیادہ کیمیاوی ہتھیار ہیں بلکہ وہ اسرائیل کو بھی ان مہلک ہتھیاروں سے لیس کر چکا ہے۔