Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
  • تخریبی اقدامات پر مادورو کا سخت انتباہ

وینیزویلا کے صدر مادورو نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ مخالفین ملک کے قدرتی ذرائع پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے ٹوئٹ کیا ہے کہ واشنگٹن اور وینیزویلا کے امریکی حمایت یافتہ مخالفین، ملک میں بدامنی پھیلا کر قدرتی ذرائع پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نکولس مادورو نے کہا کہ حکومت کے خلاف تیل کی جنگ کروانے والے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو ں گے۔

واضح رہے کہ وینیزویلا کے حکومت مخالف لیڈر خوان گوآئیدو نے تئیس جنوری کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت کی بدولت خود کووینیزویلا کا صدر قرار دیا جبکہ خوان گآئیدو کے اس اقدام کو وینیزویلا کی قانونی حکومت اور قوم کے خلاف بغاوت قرار دیا گیا ہے۔

ٹیگس