بوتفلیقہ کے فیصلے پر الجزائر کے عوام میں خوشی کی لہر
Mar ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
الجزائر کے صدر بوتفلیقہ کی جانب سے صدارتی انتخاب نہ لڑنے کے اعلان کے بعد اس ملک کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
الجزائر کے صدر بوتفلیقہ کے اس اعلان کے بعد کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں امیداوار نہیں بنیں گے، اس ملک کے عوام نے مختلف شہروں کی سڑکوں پر جمع ہو کر بوتفلیقہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
الجزائر کے عوام کے تین ہفتوں سے جاری مظاہروں کے بعد آخرکار بوتفلیقہ نے پیر کی رات پانچویں بار صدارتی انتخاب لڑنے سے اپنا نام واپس لینے کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی نئی حکومت کی تشکیل کے لئے نئے وزیراعظم کی تقرری عمل میں لائی گئی۔
الجزائر کے وزیر داخلہ نورالدین بدوی، نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے کابینہ تشکیل دیں گے۔