Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • کرائسٹ چرچ کے شہدا کی تدفین

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گردانہ حملے کو ایک ہفتہ گذرنے کے بعد حملے میں شہید آٹھ پاکستانیوں اور دیگر شہدا کی تدفین کر دی گئی جبکہ نویں پاکستانی شہید کی میت پاکستان پہنچائی جائے گی۔

جمعے کو کرائسٹ چرچ مساجد کے شہدا کی تدفین انجام پائی۔ کرائسٹ چرچ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ لنوڈ کے میموریل پارک قبرستان میں پاکستانی شہری نعیم راشد سمیت دیگر افراد کی تدفین کی گئی-

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ نویں پاکستانی شہری اریب کی میت پاکستان پہنچائی جا رہی ہے- اس سانحے پر نیوزی لینڈ کے شہری منفرد انداز میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں-

قبل ازیں کرائسٹ چرچ میں اس ہفتے مسجد النور کے باہر نمازجمعہ کا بہت بڑا اجتماع ہوا جس میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سمیت ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلموں نے بھی شرکت کی جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن سے اذان نشر کی گئی- اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

ٹیگس