ٹرمپ اور پینس کی بنا پر انسانیت کے مستقبل کو خطرہ
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر اور نائب صدر کی سبکدوشی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
وینزوئیلا کے وزیر خارجہ خورخہ اریزا نے اپنے ملک کے حکام کے خلاف امریکی نائب صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کو چاہئے کہ انسانیت کا مستقبل بچانے کے لئے اقتدار سے سبکدوش ہو جائیں۔
مائیک پینس نے حال ہی میں کہا ہے کہ مادورو کو چاہئے کہ وینزوئیلا کے مستقبل کی خاطر اقتدار سے علیحدگی آختیار کر لیں۔
اس بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وینزوئیلا ے وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکی صدر اور نائب صدر کو اقتدار سے سبکدوش ہو جانا چاہئے۔
وینزوئیلا کے حکومت مخالف رہنما خوان گوائیدو نے تئیس جنوری کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت حاصل ہونے بعد اپنے صدر ہونے کا اعلان کر دیا تھا جسے وینزوئیلا کی حکومت اور عوام نے ملک کے منتخب صدر نکولس مادورو کے خلاف بغاوت سے تعبیر کیا ہے۔