Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۸ Asia/Tehran
  • عراق و شام میں امریکی اتحاد کے حملوں میں ہونے والے عام شہریوں کے قتل عام کا اعتراف

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ مارچ دو ہزار چودہ سے عراق و شام پر امریکی اتحاد کے ہونے والے حملوں میں بارہ سو ستّاون عام شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی اتحاد نےایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے اور بارہ سو ستّاون عام شہری مارے گئے ہیں۔

اس اتحاد نے اپنے بیان میں اس جانب اشارہ کیا ہے کہ حملوں میں عام شہریوں کے مارے جانے کے سلسلے میں ایک سو سینتالیس کیسوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور صرف ایک حملے کی، جو عراق میں ستمبر دو ہزار سترہ میں اسلحے کے گودام پر کیا گیا تھا، تصدیق کی گئی ہے۔ اس حملے میں دو عام شہری زخمی ہوئے تھے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ دنیا میں فضائی حملوں میں ہونے والے عام شہریوں کے جانی نقصان کے بارے میں سرگرم عمل غیر سرکاری تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ عراق و شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں سات ہزار پانچ سو پچانوے عام شہری مارے گئے ہیں۔

ٹیگس