Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • خواتین کے حقوق پر انجلینا جولی کی تاکید

افغان امن مذاکرات میں خواتین کو شامل کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی مندوب برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزراء اور سفارت کاروں سے خطاب میں  کہا کہ خواتین کے حقوق پامال کرکے افغانستان سمیت دنیا کے کسی حصے میں امن و استحکام نہیں آسکتا۔

انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں افغان خواتین کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان خواتین نے امن مذاکرات میں اپنے اور بچوں کے حقوق کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ٹیگس