ترکی میں بلدیاتی انتخابات، حکمراں انصاف و ترقی پارٹی کے لئے آزمائش
ترکی میں اتوار کی صبح بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اکیاسی صوبوں میں میئروں اور بلدیاتی کونسلوں کے اراکین کے انتخاب کے لئے اتوار کی صبح ووٹنگ شروع ہوئی۔ ان انتخابات میں مختلف تیرہ جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ان انتخابات کو اپنے ملک کے لئے موت و حیات کا مسئلہ قرار دیا ہے۔دوسری جانب صوبے ملاتیا کے علاقے پتورگہ کے ایک پولنگ مرکز پر پیش آنے والے تشدد کے واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ دونوں افراد حریف جماعتوں س تعلق رکھتے ہیں جو مسلح تصادم کے نتیجے میں مارے گئے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ترکی کی پولیس نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نوے مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہےکہ یہ افراد تخریبی کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ رکھتے تھے۔