Jan ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران سے دشمنی رکھنے والے بعض ممالک اس ملک کی داخلی صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہيں: ترکیہ وزیر خارجہ

ترکیہ کے وزیرخارجہ نے ایران کی داخلی صورت حال اور امریکہ و صیہونی حکومت کی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے ایران کے داخلی مسائل اس ملک کے اندر سے حل ہونا چاہئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ترکیہ کے ٹی آر ٹی میڈیا کے مطابق ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے آج ایک پریس کانفرنس میں ایران کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران میں جو بھی واقعہ رونما ہوتا ہے ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے اور ہم حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے داخلی مسائل اس ملک کے اندر حل ہونا چاہئے کہا کہ ایران کے لئے انقرہ کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔

ترکیہ کے وزيرخارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ انقرہ ، علاقے میں امن و استحکام کی کوشش کرے گا۔ فیدان نے مزید کہا کہ ایران سے دشمنی رکھنے والے بعض ممالک اس ملک کی داخلی صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہيں۔ ترکیہ کے وزيرخارجہ نے امریکہ کی جانب سے ایران کے تجارتی شرکاء پر ٹیرف عائد کرنے پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے بارے میں اس بیان کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channe

  ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ انقرہ ، ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کا مخالف ہے اور علاقے میں استحکام کے لئے کوشش کرے گا ۔  

 

ٹیگس