Apr ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • انسانی حقوق کی مکمل پابندی کی جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے دنیا کے تمام ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق مزید بہتر طریقے سے پابندی کریں -

انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے سلامتی کونسل اور اس کے تمام رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی انسان دوستانہ قوانین پر مزید بہتر طریقے سے عمل اور اس سلسلے میں سرگرم افراد کے لئے ماحول کا تحفظ کرنے کے لئے موثر اقدامات انجام دیں-انھوں نے کہا کہ اب جنگوں اور جھڑپوں میں انسان دوستانہ امور کے کارکنوں اور طبی تنصیبات کو بھی براہ راست نشانہ بنایا جاتا ہے اور بعض علاقوں میں زخمی جنگجوؤں کا علاج کرنے کی بنا پر طبی عملے کے افراد کے خلاف قانونی کارروائی تک کی گئی ہے۔انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مارک لوکاک نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے امدادی عمل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے دو ہزار سترہ میں بچوں کے حقوق کی اکیس ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کا ریکارڈ درج کیا ہے۔

ٹیگس