وینزویلا پرپابندی: امریکہ کا ایک اورغیرقانونی اقدام
Apr ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
امریکہ نے اپنے ایک اورغیر قانونی اقدام کے دائرے میں وینزویلا کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگادی۔
امریکہ نے وینزویلا اور کیوبا پر دباؤ بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کی چار تیل کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
امریکہ کی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وینزویلا کے آئل فیلڈ میں کام کرنے والی چار کمپنیوں اور نو بحری جہازوں پر پابندی لگا دی ہے۔
ان بحری جہازوں میں سے کچھ کے ذریعے وینزویلا سے کیوبا تک تیل پہنچایا جاتا تھا۔