چین نےکی امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت
Apr ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
چین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں انرجی مارکیٹ میں افراتفری پیدا کرے گی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین یکطرفہ طورپرعائد کی گئی امریکی پابندیوں اور نام نہاد طویل دائرہ اختیار کی مخالفت کرتاہے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل پرامریکی پابندیوں سےمشرق وسطی،انٹرنیشنل انرجی مارکیٹ میں افراتفری شدت اختیارکرلے گی۔
امریکانےگذشتہ روزمتعدد ممالک کوایرانی تیل پر دی جانے والی 6 ماہ تک کی چھوٹ واپس لینےکااعلان کیاتھا جس کی بڑے پیمانے پر مذمت اور مخالفت کی گئی۔ چین بھی ایرانی تیل کابڑا درآمدی ملک شمار ہوتا ہے۔