جاپان اور یورپی یونین نےکی ایٹمی معاہدے کی حمایت
Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
برسلز میں جاپان اور یورپی یونین نے اپنے 26 ویں اجلاس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اور جاپان کے حکام نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے جامع مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ سال مئی میں اس معاہدے کو توڑتے ہوئے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردی تھیں۔ امریکی صدر کے اس اقدام کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا جارہا ہےاور اس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔