Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی مخالفت

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے امریکی صدر ٹرمپ کی دوغلی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کو ٹرمپ کے لئے ریڈ کارپٹ نہیں بچھانا چاہئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ لندن پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جیرمی کوربن نے کہا کہ لندن کو کسی ایسے صدر کی میزبانی نہیں کرنی چاہئے جو بین الاقوامی معاہدوں سے باہر نکل جائے اور نسل پرستی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے لئے دیئے جانے والے عصرانے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
اس سے قبل برطانوی ایوان نمائندگان کے سربراہ نے بھی دارالعوام سے امریکی صدر کے خطاب پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا تھا۔ برطانوی ایوان نمائندگان کے متعدد اراکین نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ، تین جون کو لندن کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ٹیگس