وینزوئیلا کی صورتحال پر روس کا سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ
May ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے وینزوئیلا کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرملین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر پوتن نے وینزوئیلا کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کو کہا ہے-
کرملین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پوتن کا کہنا ہے کہ وینزوئیلا میں سیاسی مخالفین ملک میں بحران کو ہوا دے رہے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسکو وینزوئیلا میں ہر طرح کے تشدد اور کشیدگی کے خاتمے پر زور دیتا ہے اور اس ملک میں بدامنی اور خونریزی کی بابت خبردار کرتا ہے-
روسی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ وینزوئیلا میں سیاسی مخالفیں امن عامہ کی صورتحال کو خراب کر رہے ہیں اور وہ مسلح افواج کو بھی بحران میں کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔