May ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • برطانوی وزیردفاع عہدے سے برطرف

برطانوی وزیر دفاع گیون ولیم سن کو نیشنل سکیورٹی کونسل کی میٹنگ کی معلومات لیک کرنے پرعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی حساس معلومات لیک کرنے والے وزیردفاع گیون ولیم سن کو کابینہ سے فارغ کردیا۔ یہ معلومات برطانیہ میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہووائے کی جانب سے 5 جی نیٹ ورک متعارف کرانے سے متعلق تھیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے متعلق حساس نوعیت کی معلومات لیک ہونے کا معاملہ انتہائی افسوسناک اور قومی مفاد کے لیے خطرہ ہے۔

برطانوی وزیراعظم  کی جانب سے گیون ولیم سن کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق باضابطہ خط لکھ کر آگاہ کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ معلومات لیک ہونے کی تحقیقات مکمل کرکے ذمہ دار کے خلاف فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹیگس