ٹرمپ کے بعد اس کے بیٹے کی باری
May ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
امریکی سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کو طلب کرلیا۔
امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر بیان کے لیے ٹرمپ فیملی کے کسی فرد کو پہلا باقاعدہ سمن جاری کیا گیا ہے، ڈونلڈ جونیئر اس سے قبل رضا کارانہ طور پر ذاتی حیثیت میں کمیٹی میں پیش ہوئے تھے۔
ڈونلڈ جونیئر سے 9 جون 2016 کو روسی وکیل سے ملاقات پر سوالات پوچھے گئے تھے، ڈونلڈ جونیئر سے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے رابطے پر بھی سوالات پوچھے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی حرکتوں کی وجہ سے ٹرمپ فیملی کی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں۔