May ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر چین کی تاکید

چین نے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کیاہے۔

چین کے ترجمان دفترخارجہ گینگ شوانگ نے ملکی اور غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران جوہری معاہدے میں شامل رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ اس معاہدے کے مکمل اور موثر انداز میں نفاذ کو یقینی بنائیں.

ترجمان چینی دفترخارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدہ اجتماعی عمل سے حاصل ہونے والا معاہدہ ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی توثیق کی ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ خطے میں قیام امن و سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے اہمیت کا حامل ہے.

چینی ترجمان نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی علیحدگی اور ایران مخالف یکطرفہ پابندیوں سے علاقائی صورتحال مزید کشیدگی کی طرف بڑھی ہے.

چینی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریق صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں کیونکہ لڑائی اور جھگڑے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا.

 

ٹیگس