May ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • پیونگ یانگ کے سلسلے میں واشنگٹن کے رویّے میں کوئی تبدیلی نہیں

امریکہ کے نگراں وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پیونگ یانگ کے سلسلے میں واشنگٹن کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پیٹریک شناہن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بارے میں امریکہ کا رویہ تبدیل نہیں ہوا ہے اس لئے کہ یہ ایک سفارتی حکمت عملی ہے جو جوہری ہتھیاروں سے نہتا کئے جانے سے مربوط ہے۔شمالی کوریا کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن بیگن نے بھی اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ کے دروازے اب بھی کھلے ہوئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ویتنام میں مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد امریکہ اور شمالی کوریا کے مذاکرات تعطل سے دوچار ہو گئے ہیں۔جس کے بعد گذشتہ ہفتے شمالی کوریا کی جانب سے اب تک کئی میزائلی  تجربے بھی کئے جا چکے ہیں۔

ٹیگس