میانماری فوج کی مدد نہ کی جائے، اقوام متحدہ کا مطالبہ
May ۱۴, ۲۰۱۹ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار کی کسی طرح کی فوجی مدد کرنے سے گریز کرے۔
کرسٹوفر سیدوتی نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کی مسماری کی بنا پر عالمی برادری کو چاہئے کہ میانماری فوج کی کوئی مدد نہ کرے۔
انھوں نے کہا کہ میانمار کے صوبے راخین میں فوج کے اقدامات کے پیش نظر میانماری فوج کے سیاسی و اقتصادی نیز مالی روابط کو نشانہ بنائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دباؤ کے ذریعے علاقے میں تشدد کو روکا جا سکے۔
کرسٹوفر سیدوتی نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ میانمار کی حکومت، روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کے صوبے راخین میں اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان مارے گئے ہیں۔