May ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • پولینڈ اور اسرائیل میں کشیدگی

تل ابیب میں پولینڈ کے سفیر پر ایک انتہا پسند صیہونی کے حملے کے بعد وارسا میں صیہونی حکومت کی سفیر کو پولینڈ کی وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

پولینڈ کی وزارت خارجہ نے تل ابیب میں منگل کے روز  پولینڈ کے سفیر مارک ماگروفسکی پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے وارسا میں اسرائیلی سفیر انّا آزری کو طلب کرکے اس واقعے پرشدید احتجاج کیا - پولینڈ کے سفیر پر منگل کو تل ابیب میں ان کے سفارتخانے کے قریب ایک انتہا پسند صیہونی نے حملہ کردیا - پولینڈ کے سفیر پر یہ حملہ ایک ایسے وقت کیاگیا ہے جب ھولو کاسٹ کے بارے میں پولینڈ کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیرا‏عظم کے حالیہ بیان کے بعد پولینڈ اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں- تل ابیب میں پولینڈ کے سفیر پر حملے کے  بعد پولینڈ کے سفارتخانے نے اسرائیلی وزارت خارجہ میں واقعے کی شکایت کی ہے - پولینڈ کی وزارت حارجہ نے اس سے پہلے اسرائیل کے ذریعے دوسری جنگ کے عظیم کے دوران کے واقعات کے تحت پولینڈ سے تاوان کی ادائگی کا مطالبہ کرنے کے بعد  پیر کے روز انجام پانے والے ایک اسرائیلی وفد کے دورہ وارسا کو روک دیا تھا

ٹیگس