May ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی تہذیب و تمدن: ڈاکٹر کی 177 طلباء کے ساتھ جنسی زیادتی

امریکی یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈاکٹر نے دوران ملازمت دو دہائیوں میں 500 سے زائد طلبا کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور 177 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈاکٹر رچرڈ اسٹراس نے جو طلبا کی صحت کے معائنے پر بھی مامور تھے دوران ملازمت 1978 سے 1998 کے دوران 177 طلبا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1979 میں ڈاکٹر کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا معاملہ یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے آگیا تھا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، پہلی بار شکایتوں پر 1996 میں اسٹراس کو ملازمت سے سبکدوش کیا گیا تاہم فیکلٹی ممبر کی حیثیت میں وہ  اپنی ریٹائرمنٹ 1998 تک یونیورسٹی سے منسلک رہے۔

رچرڈ اسٹراس نے اپنے خلاف تحقیقات شروع ہونے کی خبروں کے بعد 2005 میں خودکشی کرلی تھی تاہم ان کے اہل خانہ نے متاثرین سے معذرت کرتے ہوئے تحقیقاتی اداروں کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی۔ 

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں فزیشن کی زیادتی کا نشانہ بننے والے اکثر طلبا ایتھلیٹ تھے اور ان میں زیادہ تر نے ریسلنگ میں نام بھی کمایا۔

ٹیگس