May ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۰ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست الاباما میں پولیس پر فائرنگ

امریکی ریاست الاباما میں ایک شخص نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

جنوبی الاباما کے علاقے ایبرون میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق  حملہ آور نے فوجی وردی پہن رکھی تھی۔ تاحال واقعے کے محرکات کے بارے میں کچھ علم نہیں ہو سکا۔
اس سے پہلے اتوار کی شب ریاست انڈیانا کی یونیورسٹی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں اور حتی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی فائرنگ سے محفوظ نہیں ہیں۔
گزشتہ سال مئی میں ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں دس افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس