May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  •  امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں ایران کامیاب و کامران ہو گا: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کل رات ملک کے صحافیوں کیساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی سیاسی اور اقتصادی پابندیوں اور دباو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نہ کبھی دباو میں آئی اور نہ ہی دباو میں آئے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی  نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کر سکتا کہا کہ اس ساری صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کامیاب و کامران ہو گا۔

صدر مملکت نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے غیر قانونی انخلا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک اور عالمی ادارے بین الاقوامی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر اس کی سرزنش اور مذمت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ، جوہری معاہدے سےغیر قانونی انخلا کے بعد ایران کے خلاف دباو بڑھانے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

ٹیگس