سن 2000 سے اب تک 16500 فلسطینی بچے اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار
May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
غاصب صہیونی حکومت ستمبر دو ہزار اٹھارہ سے اب تک ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیقات کرنے والے ادارے کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ سن دو ہزار سے دو ہزار دس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فلسطینی بچوں کا تناسب سات بچے سالانہ تھا جو گزشتہ آٹھ سال کے دوران بڑھ کر ساڑھے بارہ سو بچے سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھی ساڑھے چار سو فلسطینی بچے صیہونی حکومت کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔
فلسطینیوں کے بارے میں تحقیقات کرنے والے مرکز نے اس سے پہلے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ انیس سو سڑسٹھ سے اب تک اسرائیلی فوجیوں نے مجموعی طور پر پچاس ہزار فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔