سینیئر اسرائیلی فوجی افسر نے کی خودکشی، وجہ جان کر آپ بھی جائیں گے چونک!
غاصب اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے درمیان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل میں ملوث ایک اور سینیئر اسرائیلی فوجی افسر نے خودکشی کرلی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں عام فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور ڈورن حملوں میں ملوث ایک سینیئر اسرائیلی فوجی افسر نے شدید نفسیاتی دباؤ کے نتیجے میں خودکشی کر لی ہے۔اسرائيلی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے ایک سینئر افسر نے، جو غزہ جنگ میں ڈرون آپریٹ کرنے والوں میں سے ایک تھا، خودکشی کر لی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ فوجی افسر فلسطینی شہریوں کے خلاف حملوں میں حصہ لینے کی وجہ سے شدید نفسیاتی دباؤ میں تھا۔
مذکورہ اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ افسر اسرائیلی فوج کے سب سے پرانے اور تجربہ کار ڈرون آپریٹروں میں سے ایک تھا اور اس کا نفسیاتی علاج بھی کیا جا رہا تھا لیکن جنگ غزہ میں اس افسر کے فعال کردار کی وجہ سے اسے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا تھا۔ خودکشی کرنے والے فوجی افسر کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے آخری ہفتوں میں بارہا غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "جو کچھ ہو رہا ہے وہ کبھی نہ مٹنے والے نشانات چھوڑ رہا ہے اور یہ کہ غزہ میں مارے جانے والے بے گناہ لوگوں اور بچوں کی روحیں مجھے نہیں چھوڑیں گی۔"