انسانیت دشمن صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری، کئی فلسطینی شہید
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج پھر شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کر کے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی فوجی مشرقی غزہ میں رہائشی عمارتوں کو مسمار اور تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور علاقے کے آسمان پر ڈرون کی مسلسل پروازیں، علاقے میں بڑھتی ہوئی سیکورٹی کشیدگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں اور تازہ کارروائیوں میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
یہ حملے صیونی حکومت نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ذریعے تین نامعلوم لاشیں ملنے کے بعد کئے۔ ایک فوجی ذریعے کےمطابق یہ تینوں لاشیں صیہونی قیدیوں کی نہیں تھیں اور انہیں شناخت کے لیے فارنزک لیبارٹری میں منتقل کیا گیا ہے۔
یہ ایسے میں ہے کہ حملوں کے باعث مقامی باشندے پناہ گاہوں کی جانب چلے گئے ہیں- عینی شاہدین نے رہائشی علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے اور گاڑھا دھواں اٹھنے کی اطلاع دی ہے۔ واضح ہے کہ صیہونی حکومت کے اس طرح کے جارحانہ اقدامات سے انسانی بحران میں اضافہ ہوسکتا ہے جو مزید جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔