May ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • چھے یورپی ملکوں میں یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات

چھے یورپی ملکوں میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔

یورپی پارلیمٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں جن چھے ملکوں میں اتوار کے روز ووٹ ڈالے گئے ان میں یونان، ہنگری، بلغاریہ، رومانیہ، لتھوانیا اور قبرص شامل ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یورپی یونین کی مخالف جماعتیں یورپی پارلیمنٹ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کا آغاز تئیس مئی کو برطانیہ اور ہالینڈ میں ہونے والی پولنگ سے ہوا تھا۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان گرینچ وقت کے مطابق اتوار کی رات نو بجے تک کر دیا جائے گا۔

ٹیگس