Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • روس میں 3 دھماکے 79 افراد زخمی

روس میں ہونے والے 3 دھماکوں کے بعد زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہو گئی۔

روس کے صوبہ نیژنی نوو گورود کے شہر دزرژینسک کے مہمات بنانے والے کرسٹل کارخانے میں ہونے والے یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں زخمیوں کی تعداد 79 ہو گئی ۔ اس سے پہلے روسی حکام نے زخمیوں کی تعداد 38 بتائی تھی۔ بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں دو افراد لا پتہ ہیں۔

دزرژینسک شہر کے ڈیزاسٹر مرکز کا کہنا ہے کہ دھماکے  پیداواری لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے ہوئے۔

روسی حکام نے ابھی تک ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ٹیگس