Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • لندن اور ہیگ میں عالمی یوم قدس کی ریلیاں

یورپی ملکوں میں عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں شریک دسیوں ہزار روزہ دار مسلمانوں اور اسی طرح انسانی حقوق کے کارکنوں، جنگ مخالف تنظیموں کے ارکان نیز سرگرم صیہونیت کے خلاف سرگرم یہودیوں اور عیسائیوں نے سینچری ڈیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

یورپی شہروں لندن اور ہیگ میں دسیوں ہزار روزہ دار مسلمانوں اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں نے اتوار کو عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں پرجوش انداز میں شرکت کی-

لندن اور یورپ کے بعض دیگر شہروں میں عالمی یوم قدس ماہ مبارک رمضان کے آخری اتوار کو منایا جاتا ہے- لندن میں یوم قدس کی ریلی میں فلسطین کا ستر میٹر کا پرچم فضا میں بلند کیا گیا جو فلسطین پر ستر سالہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کی لوگوں کو یاد دلا رہا تھا-

ریلی کے شرکا فلسطین زندہ باد اور امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ اور سینچری ڈیل نامنظور نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔ ادھر ہالینڈ کے شہر ہیگ میں بھی فلسطینیوں کے حامیوں، نسل پرستی کی مخالف اور انسانی حقوق کی مدافع تنطیموں کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ روزہ دار مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے یوم قدس کی ریلی میں شرکت کرکے صیہونی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا-

یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ عالمی یوم قدس، جمعہ الوداع کو ایران سمیت دنیا کے دسیوں ملکوں میں منایا گیا۔ یورپی ملکوں میں یوم قدس ماہ رمضان کے آخری سنیچر اور اتوار کو منایا جاتا ہے جن دنوں میں ان ممالک میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

ٹیگس