Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • مخالفتوں کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ لندن

برطانیہ میں شدید مخالفتوں کےدرمیان امریکی صدر ٹرمپ تین روزہ دورے پر لندن پہنچے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سخت سیکورٹی میں پیر کے روز سے برطانیہ کا دورہ ایسی حالت میں شروع کیا ہے کہ اس ملک میں مختلف سطح پر اس دورے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔امریکی صدر کے دورے کی شدید مخالفتوں کے پیش نظر لندن میں ٹرمپ کی قیامگاہ   کے اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور بعض راستوں کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ذرائع‏ ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سیکورٹی پر برطانوی ٹیکس دہندگان کو ڈھائی کروڑ سے زائد پونڈ کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ٹرمپ کے دورے کی مخالفت کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے دس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے۔ٹرمپ کے اس دورے کے مخالفین نے منگل کے روز لندن، منچسٹر اور برمنگھم شہروں میں کسی بھی ملک کے صدر کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان مظاہروں میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے شریک ہونے کی توقع ہے

ٹیگس