Jun ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو نوازنے کا سلسلہ جاری

امریکی صدر ٹرمپ ان دنوں سعودی عرب سے مالی مفادات حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب کو نوازنے میں سرگرم ہو گئے ہیں۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اب تک سعودی عرب کو جوہری صلاحیت کے حصول میں درکار تکنیکی مہارت اور صلاحیت منتقل کرنے کے لیے 7 بار منظوری دے چکی ہے۔

سینیٹر ٹم کین کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو جوہری صلاحیت منتقل کرنے کی ’’خفیہ سرکاری منظوریاں‘‘ دسمبر 2017 سے ہی شروع ہوگئی تھیں، یہ سلسلہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بھی جاری رہا جس کے تحت دو مرتبہ اس نوعیت کی منظوریاں دی گئیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکی سی آئی اے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی رپورٹ میں سعودی ولی عہد کو صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن ٹرمپ نے سی آئی اے کی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے لیے نیوکلیائی مراعات جاری رکھیں۔

ٹم کین نے کہا کہ وہ اس سال مارچ سے یہ معلومات حاصل کرنے کےلیے امریکی محکمہ توانائی (ڈی او ای) پر دباؤ ڈال رہے تھے جس میں انہیں چند روز پہلے ہی کامیابی ملی ہے۔

ٹیگس